بین ریاستی خبریں

سی ایم شیوراج کا سرکاری ملازمین کو تحفہ ، مہنگائی بھتہ میں ہوا 8 فیصد کا اضافہ

بھوپال،21؍اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مدھیہ پردیش حکومت نے دیوالی کے موقع پر ریاست کے سرکاری ملازمین کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔ حکومت نے مہنگائی الاؤنس میں آٹھ فیصد اضافہ کیا ہے۔ حکومت کے اس اعلان کے بعد ریاست کے ملازمین کو 20 فیصد کی شرح سے ڈی اے ملے گا۔

سرکاری ملازمین کو اضافی مہنگائی بھتہ نومبر 2021 میں ادا ہونے والااکتوبر 2021 کی تنخواہ میں شامل کرکے ملے گا۔ دراصل کورونا بحران کے دوران ریاست کی مالی حالت بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو جولائی 2020 اور جنوری 2021 میں ملنے والے انکریمنٹ کو بھی ملتوی کر دیا گیا تھا۔

اس بھتے کو نومبر 2021 میں ادا ہونے والی اکتوبر 2021 کی تنخواہ کے ساتھ دی جائے گی۔ زیر التواء انکریمنٹ کا بقیہ 50فیصد فروری 2022 کی تنخواہ کے ساتھ مارچ 2022 میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ریاست کے ملازمین ایک عرصے سے مرکز کی طرح مہنگائی بھتے کا مطالبہ کر رہے ہیں،ریاست میں ملازمین کو 12 فیصد کی شرح سے مہنگائی بھتہ مل رہا تھا ، جبکہ مرکزی حکومت اپنے ملازمین کو 28 فیصد کی شرح سے ڈی اے دے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button