بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات
جھارکھنڈ میں دردناک حادثہ: غیر قانونی کان کنی کے ہوئے شکار ،13 افراد ہلاک
دھنبار ، یکم فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع میں کوئلے کی کان میں ایک بڑا حادثہ پیش آگیا۔ یہاں کوئلے کی کان میں اترنے والے مزدور حادثہ کے شکار ہوگئے ، بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعہ میں کم از کم 13 مزدوروں کی موت ہو ئی ہے۔
اب بھی کئی لوگوں کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم پولیس ابھی تک اس معاملہ میں کچھ بھی کہنے سے گریزکر رہی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق کان میں غیر قانونی کان کنی کی جا رہی تھی،اس دوران کوئلے سے لدا ٹرک 20 فٹ کی بلندی سے نیچے گر گیا، کئی مزدور اس کی زد میں آگئے جس میں 13 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، کئی لوگوں کو ہسپتال پہنچایا گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ کان میں ابھی بھی امدادی کام جاری ہے۔ بتایا جا رہ ہے کہ بہت سے غیر قانونی مزدور نیچے دَب گئے ہیں۔



