
بنگال انتخابات سے قبل بڑی کارروائی
کولکاتہ: (اردودنیا.اِن)مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل سی بی آئی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ کوئلہ گھوٹالہ کی تحقیقات کے سلسلے میں سی بی آئی کی ٹیم اتوار کے روز وزیر اعلی ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کی رہائش گاہ پہنچی۔ ٹیم نے ابھیشیک کی اہلیہ کو تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے طلب کیا گیا۔
سی بی آئی ابھیشیک بنرجی کی بیوی کو پہلے ہی نوٹس بھیج چکی تھی۔اسی معاملہ میں سی بی آئی نے جمعہ کے روز ریاست کے پورولیا ،بانکورہ ، بردوان اور کولکاتہ میں 13 مقامات پر چھاپے مارے۔یہ چھاپہ ماری یوتھ ترنمول کانگریس کے رہنما ونے مشرا ، تاجر امیت سنگھ اور نیرج سنگھ کے ٹھکانے پر مارے گئے ۔
چھاپے کے وقت گھر پر کوئی موجود نہیں تھا۔ اس سے قبل 11 جنوری کو ای ڈی نے ہگلی ، کولکاتہ ، نارتھ 24 پرگنہ ، آسنسول ، درگا پور ، برد وان میں چھاپے مارے۔خیال رہے کہ کوئٹہ گھوٹالہ میں ٹی ایم سی رہنماؤں پر الزام عائد کیا گیا ہے۔
اس میں ابھیشیک کا نام بھی شامل ہے۔ یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ بنگال میں کئی ہزار کروڑ کوئلے کی غیر قانونی طور پر کان کی کھدائی کی گئی تھی اور اسے ایک ریکیٹ کے ذریعے بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں سی بی آئی نے دسمبر کے ابتدائی ہفتوں میں کولکاتہ کے سی اے گنیش باگاریہ کے دفتر پر چھاپہ مارا۔کوئلے گھوٹالہ کی تحقیقات کا آغاز پچھلے سال ستمبر میں ہوا تھا۔
تب سے بی جے پی اس کے لئے ٹی ایم سی پر لگاتار الزام لگا رہی ہے۔ بی جے پی قائدین کا کہنا ہے کہ ٹی ایم سی رہنماؤں نے کوئلہ گھوٹالے سے کالے دھن کو شیل کمپنیوں کے ذریعہ وائٹ منی میں بدل لیا ہے۔
بھتیجے کی اہلیہ کو سی بی آئی کے نوٹس پر ممتا بنرجی کاپلٹ وارکہا ’بندوقوں لڑنے والے چوہوں سے نہیں ڈراکرتے‘
بھتیجے ابھیشیک بینرجی کی اہلیہ کو سی بی آئی کے نوٹس پر وزیراعلی ممتا بنرجی نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ بندوقوں سے لڑتے ہیں وہ چوہوں سے نہیں ڈرتے ہیں۔سی بی آئی کے نوٹس پر ابھیشیک بنرجی نے بھی ٹویٹ کیا کہ جو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ وہ ہمیں اس طرح سے ڈرا سکتے ہیں وہ غلط فہمی میں ہیں۔



