قومی خبریں

کالجیم نے ہائی کورٹ کے ججوں کے لیے سفارش بھیجی جسٹس عقیل قریشی بھی شامل ،17 ججوں کا تبادلہ

نئی دہلی21ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ کالجیم نے مرکزی حکومت کوہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کی سفارش کی ہے۔ پانچ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس بشمول جسٹس عقیل قریشی کو دوسرے ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ان تقرریوں کے علاوہ ہائی کورٹ کے 17 ججوں کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے۔ یہ تمام سفارشات مرکزی حکومت کو بھیج دی گئی ہیں۔

اس کے ساتھ 13ہائی کورٹوں کونئے چیف جسٹس ملیں گے۔16 ستمبرکوچیف جسٹس این وی رمنا ، جسٹس یویوللت اور جسٹس اے ایم خان ولکر کے کالجیم نے ایک ساتھ کئی تقرریوں اور تبادلوں کی سفارش کرنے کافیصلہ کیا تھا۔ تریپورہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عقیل قریشی کوراجستھان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کالجیم عرصے تک جسٹس عقیل قریشی کو سپریم کورٹ میں لانے پر متفق نہیں ہو سکا۔

یہ بھی کہاجاتا ہے کہ اس وجہ سے سپریم کورٹ میں ڈیڑھ سال سے زائد عرصے تک جج کی تقرری کی سفارش کالجیم سے نہیں گزر سکی۔اب جسٹس قریشی کو تریپورہ سے راجستھان بھیجاجا رہا ہے جبکہ راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اندرجیت موہنتی کو تریپورہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ذمہ داری دی جائے گی۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس جسٹس راجیش بنڈل کو الہ آباد ہائی کورٹ کاچیف جسٹس بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button