بین ریاستی خبریںسرورق

دیررات سپریم کورٹ کے فون پرمنور فاروقی کی رہائی

دیررات سپریم کورٹ کے فون پرمنور فاروقی کی رہائی

 

سپریم
FB

اندور:(اردودنیا.اِن)سپریم کورٹ کے کامیڈین منور فاروقی کو اندور جیل سے رہا نہ ہونے کے بعدضمانت مل گئی۔ کامیڈین منور فاروقی کا کنبہ اندورسے جیل کی رہائی کے لیے ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچا۔ پھر رات کے وقت جج کے فون کے بعد منور فاروقی رات 11 بجے جیل سے باہر آئے ہیں۔ قبل ازیں جیل انتظامیہ نے الہ آبادکی ایک عدالت سے جاری پروڈکشن وارنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے فاروقی کو رہا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

مجھے عدالتی نظام اورقانون پرمکمل بھروسہ:منورفاروقی

کامیڈین منور فاروقی نے رہائی کے بعد کہاہے کہ مجھے قانون پر پورااعتماد ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ان لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میرے لیے آواز اٹھائی ہے ، میں ابھی اس موضوع پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ہوں۔ یہ معاملہ عدالت میں زیر غور ہے۔انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس اورنوبھارت ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جج نے اندور کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کو طلب کیا اور سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر حکم دیکھنے کی اپیل کی۔ جس میں سپریم کورٹ نے منور کو ضمانت دینے کے ساتھ ساتھ پروڈکشن وارنٹ روک دیا تھا۔ اس کے بعد منور فاروقی کو رات گئے میڈیا اور لوگوں کی نگاہ بچاتے ہوئے جیل سے رہا کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button