نئی دہلی، 12 اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مقبول کامیڈین راجو سری واستو کی حالت تشویشناک ہے اور وہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں مسلسل دوسرے دن لائف سپورٹ پر ہیں۔ ذرائع نے جمعہ کو اس کی اطلاع دی۔بدھ کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد 58 سالہ سری واستو کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ایک ذریعہ نے بتایا کہ سریواستو کی حالت نازک ہے اور وہ آئی سی یو میں لائف سپورٹ پر ہیں۔شری واستو کا علاج شعبہ امراض قلب کے پروفیسر ڈاکٹر نتیش نائک کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔
ان کے بھائی اشوک سریواستو نے بدھ کو بتایا تھا کہ کامیڈین کو ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑاتھا۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ باقاعدہ ورزش کر رہے تھے اور ٹریڈمل پر دوڑتے ہوئے اچانک گر گئے۔ انہیں دل کا دورہ پڑا اور انہیں فوری طور پر ایمس اسپتال لے جایا گیا۔اشوک سریواستو نے بتایا کہ ان کے بھابھی شیکھا سریواستو بھی دہلی آئی ہیں تاکہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہ سکیں۔
خیال رہے کہ شری واستو 1980 کی دہائی کے آخر سے شوبزصنعت میں سرگرم ہیں، لیکن وہ دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج کے پہلے ایڈیشن میں حصہ لینے کے بعد مقبول ہوئے۔انہوں نے میں نے پیار کیا، بازیگر،جیسے فلموں میں بھی کام کیا ہے۔راجو شری واستو بنیادی طور پر کانپور کے رہنے والے ہیں ، اس وقت راجو شری واستو اتر پردیش فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے صدر ہیں۔



