بین ریاستی خبریںسرورق

ادھو ٹھاکرے کے خلاف تبصرہ – بی جے پی اور شیو سینا کے کارکنوں میں تصادم-مودی حکومت کے وزیر نارائن رانے کو’تھپڑ مارنے‘ کے بیان پر گرفتار کیا گیا

20 برسوں میں پہلی بارکسی مرکزی وزیر کی گرفتاری-میں نے کوئی جرم نہیں کیا-نارائن رانے

ممبئی،24؍اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی وزیرنارائن رانے کوپولیس نے مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے کے خلاف ’تھپڑ سے متعلق تبصرہ‘ کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ رانے نے جولائی ہی میں نریندر مودی کی کابینہ میں مائیکرو ، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے وزیر کا عہدہ سنبھالا۔ پولیس ٹیم وزیر کو گرفتار کرنے سنگمیشور گئی تھی ، رانے 20 سالوں میں گرفتار ہونے والے پہلے مرکزی وزیر ہیں۔ رانے کی گرفتاری کا خدشہ اس وقت بڑھ گیا تھا جب بمبئی ہائی کورٹ نے گرفتاری سے تحفظ کے لیے دائر درخواست پر فوری سماعت سے انکار کر دیا تھا۔

نارائن رانے نے منگل کو بمبئی ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو ان کے ریمارکس کے لیے درج کیا گیا تھا ، لیکن انہوں نے فوری طور پر درخواست سننے سے انکار کردیا۔

رانے کی درخواست ، جو وکیل انیکیت نکم کے ذریعہ دائرکی گئی ہے ، نے ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی ہدایات مانگی ہیں۔ جسٹس ایس ایس شندے اور جسٹس این جے جمعدار کے بنچ کے سامنے دائر درخواست نے منگل ہی میں فوری سماعت کی درخواست کی تھی۔ تاہم بنچ نے اسے سننے سے انکار کر دیا اورکہاہے کہ درخواست کا ذکرکرنا جائز نہیں ہے۔ بنچ نے کہاہے کہ وکیل کو طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی اور #شیوسینا کے درمیان تلخی بڑھ رہی ہے، جو کبھی #مہاراشٹرا اور مرکز میں اقتدار میں حلیف پارٹی تھی۔ مرکزی وزیر نارائن رانے کے مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ #ادھو #ٹھاکرے کے خلاف بیان پر منگل کو دونوں پارٹیوں کے کارکن ممبئی میں آپس میں لڑ پڑے۔

مرکزی وزیر #نارائن رانے نے منگل کو مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے خلاف اپنے مبینہ تبصرے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس طرح کا تبصرہ کرکے کوئی جرم نہیں کیا ہے۔ اس معاملے میں اپنی گرفتاری کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان رانے نے کہا کہ وہ عام آدمی نہیں ہیں اور میڈیا کو ایسی خبروں کے خلاف خبردار کیا۔رانے نے کونکن خطے کے چپلون میں نامہ نگاروں سے کہاکہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے۔ آپ خبروں کی تصدیق کرکے انہیں ٹی وی پر دکھائیں ورنہ میں آپ (میڈیا) کے خلاف مقدمہ دائر کروں گا۔

کوئی جرم نہ کرنے کے باوجود میڈیا میں میری فوری گرفتاری کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ آپ کیا لگتا ہے کہ میں کوئی عام آدمی ہوں؟واضح رہے کہ رانے نے دعویٰ کیا تھا کہ اپنے یوم آزادی کے خطاب میں ٹھاکرے بھول گئے کہ ملک کی آزادی کو کتنے سال گزر چکے ہیں۔ اس تناظر میں وزیر نے ایک مبینہ متنازعہ بیان دیا۔ پیر کو رائے گڑھ ضلع میں ’جن آشیرواد یاترا‘ کے دوران رانے نے کہا تھا کہ یہ شرمناک ہے کہ چیف منسٹر نہیں جانتے کہ آزادی کے بعد کتنے سال گزر گئے ہیں۔

تقریر کے دوران وہ پیچھے مڑ کر دیکھ رہے تھے اور اس کے بارے میں پوچھ رہے تھے۔ اگر میں وہاں ہوتا تو میں انہیں زوردار تھپڑ مارتا۔خاص بات یہ ہے کہ رانے خود کبھی شیو سینا میں رہ چکے ہیں۔ مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ رہ چکے رانے پہلے شیو سینا میں تھے، بعد میں انہوں نے #کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور پھر 2019 میں وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

اس کے بعد مہاراشٹر کی سیاست گرم ہوگئی۔رانے کے اس بیان کی شیو سینا نے شدید مذمت کی۔ پارٹی کارکنوں نے ممبئی اور کئی دوسری جگہوں پر پوسٹر لگائے تھے جن میں رانے کو ’کومبڈی چور‘ (چکن چور) قرار دیا گیا تھا۔ رانے تقریبا پانچ دہائی قبل چیمبور میں ’پولٹری‘ کی دکان چلاتے تھے۔نارائن رانے کے خلاف ناسک پولیس، #ناسک سائبر اور پونے پولیس میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ 36 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ پہلے دن 19 ایف آئی آر اور دوسرے دن 17 ایف آئی آر درج کی گئیں تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button