دبئی میں اڑنے والی ٹیکسیوں کی کمرشل سروس 2025 سے ہوگی شروع
تاہم امریکی فیڈرل ایوی ایشن کی طرف سے سرٹیفیکیشن ابھی باقی ہے
دبئی،۹؍اگست:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) جابی ایوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ 2025 کے اواخر تک اس کی بیٹری سے اڑنے والی کمرشل ٹیکسیاں دبئی میں اپنی خدمات کے ساتھ دستیاب ہو جائیں گی۔ یہ بات کمپنی کے سربراہ نے بتائی الیکٹرک ایوی ایشن کے اسٹارٹ اپ کے تحت متعدد مینوفیکچررز نے ورٹیکل ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے ‘ ای وی ٹی او ایل’ جہاز ڈیزائن کیے ہیں۔کمپنی کے مطابق 2025 تک تجارتی آپریشن کی تیاری شروع ہو سکتی ہے۔
تاہم امریکی فیڈرل ایوی ایشن کی طرف سے سرٹیفیکیشن ابھی باقی ہے۔کمپنی کے سی ای او جوبین بیورٹ نے کہا ہے امید ہے کہ اس سال کے آخر تک بنیادی ڈھانچے کو مکمل کر لیں گے اور اگلے سال کے پہلے چھ ماہ میں پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔بدھ کے روز کیلیفورنیا میں جوبی کے حصص ایک فیصد بڑھتے ہوئے 4.96 ڈالر ہوگئے ہیں۔ جبکہ نیویارک کی اسٹاک ایکسچینج میں جوبی کمپنی کے اسٹاک 26 فیصد کم ہوا ہے۔



