
نئی دہلی،06؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آسام حکومت نے کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ریاست کے سات اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معلومات کے مطابق گولپارہ ، گولاگھاٹ ، جورہاٹ ، لکھیم پور ، سونت پور ، وشیوناتھ اور موری گاؤں میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔
ان اضلاع میں لاک ڈاون کی پابندی کا اطلاق 7 جولائی سے ہوگا اور اگلے احکامات تک نافذ العمل رہے گا۔پیر کو #آسام میں کورونا وائرس کے 266 نئے کیس سامنے آنے کے بعد #ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 519834 ہوگئی ، جبکہ 31 #افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4683 ہوگئی۔ پیر کے روز #ریاست میں 116542 نمونوں کی جانچ کے بعد 2640 #افراد #متاثر پائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست میں 22243 مریض زیر علاج ہیں اور 491561 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ابھی تک آسام میں 519834 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 76.85 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا کے ٹیکہ لگائے جاچکے ہیں ، جن میں سے 13.09 لاکھ لوگوںنے دونوں ٹیکہ لگوا چکے ہیں۔



