قومی خبریں

ملائم سنگھ کے تعزیتی اجلاس میں اسٹیج پرہی بھڑ گئے لیڈر

لکھنؤ ، 3نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کے انتقال کے بعد کئی مقامات پر پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ادھر اتر پردیش کے بلیا میں منعقد ایک پروگرام میں اسٹیج پر ہی ایس پی کے دو لیڈر آپس میں لڑ پڑے۔۔ تاہم سینئر قائدین نے مداخلت کرکے دونوں کے درمیان جھگڑا ختم کرایا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ نیتا جی کی یاد میں منعقد پروگرام میں کرسی پر بیٹھنے کو لے کر ایس پی کے دو سابق وزرا ویاس جی گوڑ اور کاشی ناتھ یادو کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی۔ نیتا جی کی یاد میں منعقد پروگرام کے موقع پر ہنگامہ آرائی کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔

 اس پر لوگ اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔اس کے بعد سوشل میڈیا پر اس سلسلے میں ایک مہم شروع ہوگئی، پارٹی کے حامی اور مخالف اس واقعے پر اپنی رائے ظاہر کرنے لگے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ایس پی کے لوگ چاروں طرف ہنگامہ مچا رہے ہیں۔ پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کو جلد ہی اس طرح کی پریشانی کو ختم کرنی چاہئے۔ صارف نے لکھا کہ سیاست میں لیڈروں کو متحد رکھنا بھی ایک چیلنج ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ جب اقتدار ہاتھ میں نہیں ہوتا تو لڑائی کی ہزاروں وجوہات مل جاتی ہیں، لیکن یہ وقت ہے صبر کرنے اور دانشمندانہ فیصلے کرنے کا۔بتا دیں کہ 10 اکتوبر کو اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کا گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی آخری رسومات سیفئی میں ادا کی گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button