بین ریاستی خبریںسرورق

آندھرا پردیش میں ووٹروں کو لبھانے کے لیے کنڈوم کی تقسیم – پارٹی کے نشانات والے پیکٹس وائرل

آندھرا پردیش میں انتخابی مہم کے دوران کنڈوم کی تقسیم، سیاسی جماعتوں کی نئی حکمت عملی

امراوتی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے ووٹروں میں لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور سائیکل جیسی اشیاء تقسیم کرنا عام بات ہے، لیکن آندھرا پردیش میں سیاسی جماعتوں نے ایک منفرد حکمت عملی اپناتے ہوئے کنڈوم تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل یہ منفرد تشہیری چال سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، وائی ایس آر کانگریس اور تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) اپنے انتخابی نشانات والے کنڈوم کے پیکٹ عوام میں بانٹ رہی ہیں، جس سے سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، پارٹی کارکن گھر گھر جا کر انتخابی مہم کے دوران کنڈوم کے پیکٹ تقسیم کر رہے ہیں، جس پر دونوں جماعتوں کے درمیان سخت لفظی جنگ شروع ہو چکی ہے۔ وائی ایس آر سی پی نے ٹی ڈی پی کو نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آیا یہ کام کنڈوم کی تقسیم تک ہی محدود رہے گا، یا پھر عوام میں ویاگرا بھی تقسیم کی جائے گی؟ جواب میں، ٹی ڈی پی نے بھی وائی ایس آر سی پی کے انتخابی نشان والے کنڈوم کے پیکٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیے اور الٹا سوال کیا کہ کیا جگن موہن ریڈی کی پارٹی خود بھی یہی کام کر رہی ہے؟

متعلقہ خبریں

Back to top button