بین الاقوامی خبریں

الیکشن سے قبل امریکی عوام میں معیشت پر اعتماد میں اضافہ

ہیرس نے لوگوں کی گروسری اور مکانوں کی زیادہ قیمتوں کی صورت میں معاشی تکا لیف کو دور کرنے کے لیے

الیکشن سے قبل امریکی عوام میں معیشت پر اعتماد میں اضافہ

 

واشنگٹن ، 2نومبر (ایجنسیز)

ہیرس نے لوگوں کی گروسری اور مکانوں کی زیادہ قیمتوں کی صورت میں معاشی تکا لیف کو دور کرنے کے لیے مختلف راستوں کی بات کی ہے۔اگلے ہفتے کے صدارتی الیکشن سے قبل ایسے آثار دکھائی دے رہے ہیں کہ کوویڈ کی عالمی وبا کے وقت سے معیشت کے بارے میں پریشان امریکی صارفین کا اب ملکی معیشت کی گزشتہ ایک سال کے دوران حیران کن حد تک بہتر کارکردگی کا تاثر زیادہ عام ہورہا ہے۔اس ہفتے اقتصادی نمو سے منسلک یو ایس کنزیومر انڈیکس یعنی امریکی صارفین کے اعتماد میں پچھلے تین سالوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انڈیکس ستمبر کے 99.2 پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر اکتوبر میں 108.7 ہوگیا۔انڈیکس کو جاری کرنے والے کانفرنس بورڈ نے کہا کہ مستقبل کے اقتصادی حالات کے متعلق اس کی توقعات میں 6.3 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو بڑھ کر 89.1 تک ہوگیا۔ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ کئی مہینوں سے آنے والی اچھی اقتصادی خبریں اب امریکی صارفین تک پہنچنا شروع ہوگئی ہیں، جو اب تک کرونا کی عالمی وبا کے بعد کے دو سالوں میں شروع ہونے والی غیرمعمولی مہنگائی کے زیر اثر تھے۔اس دوران ری پلیکن امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ شازو نادر ہی ایسا کوئی موقع ہاتھ سے جانے دیتے ہیں جب وہ امریکی ووٹروں کو یہ یاد نہیں کراتے کہ بائیڈن کے دور حکومت کے پہلے نصف حصے میں مہنگائی بڑھی اور کس طرح اس نے لوگوں کے گھریلو بجٹ کو نقصان پہنچایا۔بدھ کو امریکی محکمہ تجارت نے کہا کہ سال کی تیسری سہ ماہی میں امریکی جی ڈی پی کی شرح نمو 2.8 فیصد رہی۔

اگرچہ یہ اعدادوشمار توقعات سے کم تھے پھر بھی ان سے اشارہ ملتا ہے کہ امریکی معیشت عالمی وبا کے سالوں کے مقابلے میں اب زیادہ بڑی ہوگئی ہے اور یہ کہ معیشت اب تیز تر رفتار سے بڑھ رہی ہے۔افراط زر، جس نے معیشت کے بارے میں صارفین پر منفی اثر ڈالا ہے، اس وقت 2.4 فیصد کی سالانہ پر ہے۔ یہ جون 2022 میں 9.1 فیصد کی سب سے بلند سطح سے کم ہے۔ریاست اٹلانٹا کے فیڈرل ریزرو کے مطابق اوسط تنخواہوں میں سال 2023 کے افراط زر کی سطح کے مقابلے میں اب زیادہ شرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق اوسط گھرانوں کی قوت خرید عالمی وبا کے سالوں سے قبل کی سطح سے زیادہ ہے اور وہ مہنگائی کے مسئلے کو کسی بھی حل کر رہی ہے۔بینک ریٹ ڈاٹ کام کے چیف مالیاتی تجزیہ کار گریگ مکبرائڈ کہتے ہیں کہ اگر آپ معیشت کو ڈیٹا اور دوسرے معیارات کے حوالے سے مجموعی طور پر دیکھیں تو یہ ٹھوس شکل میں ہے۔انتخابی مہم کے دوران ابھی کاملا ہیرس نے اس پر کوئی زیادہ بات نہیں کی ہے۔ منگل کو واشنگٹن میں ایک خطاب کے دوران انہوں نے محتاط انداز میں تسلیم کیا کہ کہ مہنگائی کے زخم اب بھی بھر رہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کی گروسری اور مکانوں کی بلند قیمتوں کی صورت میں معاشی تکالیف کو دور کرنے کے لیے مختلف راستوں کی بات کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button