سرورققومی خبریں

کانگریس کا الزام: این سی بی نے مندرا پورٹ ڈرگس کیس سے توجہ ہٹانے کیلئے کروز پر کی چھا پہ ماری

ممبئی،3اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی میں ایک کروز جہاز پر چھاپہ مارا ہے۔ اس چھاپہ ماری کے نتاظر میں کانگریس پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ این سی بی کے چھاپے اور کچھ لوگوں بشمول شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے خلاف کی گئی کاروائی گجرات کی مندرا بندرگاہ پر ڈرگس کی ایک بڑی کھیپ کی ضبطگی کے اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کے لیے کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کانگریس نے مندرہ پورٹ پرڈرگس کی ایک بڑی کھیپ کی ضبطگی کے حوالے سے سپریم کورٹ کی نگرانی میں شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے گزشتہ ماہ گجرات کے ضلع کچ میں واقع مندرا بندرگاہ پر کریک ڈاؤن کیا تھا اور دو کنٹینرز سے 2988.21 کلو ہیروئن برآمد کی تھی۔ یہ بندرگاہ اڈانی گروپ کے زیر انتظام ہے ،جسے مرکز کی مودی سرکار نے لیز پر دے رکھا ہے۔

اتوار کو این سی بی نے ممبئی سے گوا جانے والے ایک کروز جہاز پر چھاپہ مارا۔ اس چھاپہ مار ی میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور سات دیگر لوگوں کو منشیات برآمد ہونے کے بعد حراست میں لے لیا گیاہے۔کانگریس کے ترجمان شمع محمد نے اس بارے میں کہا کہ ایک خبر آئی ہے کہ ایک بالی وڈ اداکار(شاہ رخ خان ) کے بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ ڈرگس کہاں سے آئیں؟لیکن این سی بی آتا ہے اور اچانک یہ کہنا شروع کر دیتا ہے کہ ہم نے ایک کروز جہاز سے ڈرگس برآمد کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اصل مسئلہ مندرا بندرگاہ کا ہیں، جو اڈانی گروپ کے زیر انتظام چلتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر یہ ڈرگس وہاں (بندرگاہ) سے نہ آتی تو کروز پر کوئی پارٹی بھی منعقد نہیں ہوتی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button