قومی خبریں

کانگریس گاندھی کی پارٹی ہے، ساورکر یا گوڈسے کی نہیں: راہل گاندھی

تمام کانگریسی لیڈروں بشمول وزیر اعلی اشوک گہلوت، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

کوٹہ/جے پور ،5دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کانگریس پارٹی کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس مہاتما گاندھی کی پارٹی ہے، ساورکر یا گوڈسے کی پارٹی نہیں ہے۔ راہل گاندھی گزشتہ شام بھارت جوڑو یاترا کے راجستھان میں داخل ہونے کے بعد ضلع جھالواڑ کے چنوالی پلیا کے نزدیک ایک مختصر استقبالیہ ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔راہل گاندھی مدھیہ پردیش سے چنولی کے راستے راجستھان میں داخل ہونے کے بعد پرجوش نظر آئے اور ان کا استقبال کرنے پہنچے تمام کانگریسی لیڈروں بشمول وزیر اعلی اشوک گہلوت، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، ریاستی کانگریس صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔راہل گاندھی کا استقبال کرنے کے بعد ایک مختصر جلسے کا اہتمام کیا گیا ،جس میں انہوں نے مرکزی حکومت اور اس کی پالیسیوں پر حملہ کیا اور اپنی مختصر تقریر میں بھارت جوڑو یاترا کے مقصد کو واضح کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button