قومی خبریں

راہل گاندھی نے پانی کی ٹینکی پر لہرایا ترنگا

بنگلورو ، 14اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا جاری ہے اور پارٹی کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اس یاترا کی قیادت کر رہے ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کے کئی ویڈیوز وائرل ہوئے۔ کبھی بارش میں بھیگنا اور کبھی سڑک پر پش اپ کرنا۔ اسی دوران راہل گاندھی کا ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں راہل گاندھی پانی کی ٹینک پر چڑھ کر ترنگا لہراتے نظر آ رہے ہیں۔راہل گاندھی کرناٹک کے چتردرگا پہنچے اور اپنے دورے کے دوران پانی کی ٹینک دیکھی۔ اس کے بعد راہل گاندھی کانگریس لیڈروں کے ساتھ پانی کی ٹینک پر چڑھ گئے۔ اس کے بعد راہل گاندھی نے کانگریس لیڈروں کے ساتھ مل کر پانی کی ٹینک پر ترنگا لہرایا۔

اس دوران کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار بھی راہل گاندھی کے ساتھ تھے۔ کانگریس کارکنوں نے کانگریس اور راہل گاندھی کی حمایت میں نعرے بھی لگائے۔اسی وقت راہل گاندھی نے کرناٹک کے چتردرگا کے مولاکالمورو میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی اور آر ایس ایس کو ملک کو تقسیم کرنے اور نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس ملک کو مذہب کے نام پر ٹکڑوں میں تقسیم کرنا ملکی مفاد کے خلاف ہے۔ اس سے ملک مضبوط نہیں ؛بلکہ کمزورترین ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button