بین ریاستی خبریںسرورق

نوح تشدد کے تحت گرفتار کانگریسی ممبراسمبلی مامن خان کو ملی عبوری ضمانت

کانگریس کے ممبر اسمبلی مامن خان کو ضمانت مل گئی ہے

نوح؍میوات، 4اکتوبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ہریانہ کے نوح میں 31 جولائی کو ہوئے تشدد کیس میں گرفتار کانگریس کے ممبر اسمبلی مامن خان کو ضمانت مل گئی ہے۔ عبوری ضمانت ملنے کے بعد فیروز پور جھرکہ سے کانگریس ایم ایل اے مامن خان انجینئر منگل کی شام جیل سے باہر آئے۔ عدالت نے منگل کی سہ پہر مامن خان کی ضمانت منظور کرلی۔ اس کے بعد ان کے وکلاء نے انہیں باہر نکالنے کی پوری کوشش کی اور 8 بجے کے قریب انہیں سلمبا ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر دیا گیا۔جیل سے باہر آنے کے بعد کانگریس لیڈر پی سی سی ممبر مہتاب احمد اپنی گاڑی کے ساتھ جیل کے احاطے میں پہنچے اور ایم ایل اے مامن خان کو کانگریس لیڈر ایم ایل اے آفتاب احمد کی رہائش گاہ لے گئے۔ ایم ایل اے آفتاب احمد کی رہائش گاہ پر تقریباً 5 منٹ تک چائے پینے کے بعد ایم ایل اے مامن خان گروگرام میں اپنی رہائش گاہ کے لیے روانہ ہو گئے۔مامن خان انجینئر کو اپنے سامنے دیکھ کر کارکنان نے تالیوں سے ان کا استقبال کیا اور کارکنان میں ان سے ملاقات کے لیے زبردست جوش دکھائے۔ مامن خان بھی اپنے حامیوں کے درمیان چہرے پر مسکراہٹ لیے نظر آئے۔ آہستہ آہستہ بھیڑ بڑھنے لگی اور پولس بھی پوری طاقت کے ساتھ وہاں پہنچ گئی، لیکن تب تک ایم ایل اے مامن خان انجینئر وہاں سے گروگرام کے لیے روانہ ہو چکے تھے۔

رات گئے تک ضلع نوح کی سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہی اور گاؤں، شہروں اور قصبوں میں رات گئے تک لوگ اسی بات پر بحث کرتے رہے۔ نوح شہر میں پولیس مسلسل گشت کر رہی ہے۔منگل کو ضمانت عرضی پر بحث کے دوران فیروز پور جھرکا کے ڈی ایس پی ستیش وتس ایس آئی ٹی کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے اور ملزم ایم ایل اے مامن خان کی ضمانت کی مخالفت کی۔ عدالت میں بتایا گیا کہ ملزم کے موبائل اور لیپ ٹاپ کی سائبر سیل کی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر آنی ہے، جس سے یہ ثابت ہوگا کہ ایم ایل اے نے ملزمین کو تشدد پر اکسایا تھا اور وہ مسلسل ان سے رابطے میں تھے۔ مامن خان کو 18 اکتوبر تک عبوری ضمانت دے دی گئی ہے اور عدالت نے مشروط طور پر کہا کہ وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔عیاں رہے کہ ایم ایل اے مامن خان کو 4 مقدمات میں سے 30 ستمبر کو ایف آئی آر نمبر 149، 150 میں ضمانت ملی تھی، جبکہ منگل کو ایف آئی آر نمبر 137 اور 148 میں ضمانت منظور کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button