کانگریس کا وزیر صحت پر طنز: 23؍ دن ہو گئے، اومیکرون سب ویرینٹ BF.7 کا پروٹوکول کہاں ہے؟
پی ایم نریندر مودی بغیر ماسک پہنے جگہ جگہ گھوم رہے ہیں ا ور اپنی ریلیوں سے خطاب کر رہے ہیں.
نئی دہلی ، 13جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)چین، امریکہ اور جاپان سمیت کئی ممالک میں بڑھتے ہوئے کورونا کے پیش نظر ملک کے ہوائی اڈے پر ٹیسٹنگ جاری ہے۔ ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت نے کئی میٹنگیں کرکے ہدایات بھی دی ہیں۔ اس دوران کانگریس نے مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ کو نشانہ بنایا ہے۔کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے جمعہ (13 جنوری) کو کانگریس کی جانب سے کہا کہ ملک کے وزیر صحت من سکھ منڈاویہ نے 23 دن گزرنے کے بعد بھی کووڈ سے متعلق کوئی پروٹوکول لاگو نہیں کیا ہے۔
پی ایم نریندر مودی بغیر ماسک پہنے جگہ جگہ گھوم رہے ہیں ا ور اپنی ریلیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ وزیر صحت منڈاویہ اور بی جے پی کی طرف سے صرف سیاسی مداخلت تھی۔جئے رام رمیش نے بھی ٹویٹ کر کے لکھا کہ یہ کیا من سکھ مانڈویہ؟ ‘بھارت جوڑو یاترا کا رخ موڑنے کے لیے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے خطوط کی بنیاد پر راہل گاندھی کو 20 دسمبر کو لکھے جانے کے بعد آپ نے اومیکرون ذیلی قسم BF.7 سے نمٹنے کے لیے کوئی پروٹوکول جاری نہیں کیا ہے، کوئی سنجیدہ کام کرنے کے بجائے مودی حکومت کووڈ پر سیاست کر رہی ہے۔
کورونا کے پیش نظر جے رام رمیش نے وزیر صحت من سکھ منڈاویہ کو بھارت جوڑو یاترا کے حوالے سے راہل گاندھی کو لکھے گئے خط پر کہا کہ یہ انتقامی سیاست ہے۔ ایسا کرکے وہ خوف پھیلانا چاہتے ہیں۔ ایسا کرکے وہ (مانڈاویہ) راہل گاندھی کو دھمکی دے رہے تھے۔ بھارت جوڑو یاترا کو لے کر ڈرارہے ہیں ،لیکن کانگریس ان کے خوف کو بالائے طاق رکھ کر ’بھارت جوڑو یاترا‘ اپنے مقاصد حاصل کرے گی اور نفرت کے ذریعہ سماج میں پیدا کئے دراڑاو رتقسیم کو ختم کرے گی۔



