قومی خبریں

کمل ناتھ کیخلاف سازش، ایم پی کانگریس کے سربراہ نے افواہوں کو کیا مسترد

جیتو پٹواری نے کہا کہ یہ کمل ناتھ کے خلاف سازش تھی

بھوپال ، 19فروری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گے۔ تاہم ان کے بیٹے نکول ناتھ اور کانگریس کے کچھ ایم ایل اے بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔سیاسی قیاس آرائیوں کے مطابق کمل ناتھ نے راہل گاندھی سے بات چیت کی جس کے بعد انہوں نے پارٹی میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے کانگریس کے سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے بھی اصرار کیا تھا کہ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ سے بات کی ہے اور وہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کرنے والے ہیں۔مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے کہا کہ یہ سب افواہیں ہیں اور میڈیا ان کے لیے پوری طرح ذمہ دار ہے۔

جیتو پٹواری نے کہا کہ یہ کمل ناتھ کے خلاف سازش تھی۔ میں نے ان سے بات کی اور انہوں نے کہا کہ یہ سب باتیں محض افواہیں ہیں اور وہ کانگریس سے تعلق رکھتے ہیں اور کانگریس کے ہی رہیں گے۔ وہ اپنی آخری سانس تک کانگریس کے نظریہ پر قائم رہیں گے۔ تاہم، فی الحال کانگریس کی طرف سے نکول ناتھ اور کانگریس ایم ایل اے کے سوال پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔کمل ناتھ کے دو بار میڈیا کو دیے گئے بیانات پر نظر ڈالیں تو لگے گا کمل ناتھ نے بی جے پی میں شامل ہونے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن ایسا ممکن نہیں ہوسکا، حالانکہ یہ ایک قیاس آرائی ہے۔ جب میڈیا نے کمل ناتھ سے پوچھا کہ کیا وہ واقعی بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں تو کمل ناتھ نے کہا تھا کہ اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو وہ سب سے پہلے میڈیا کو بتائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button