جائیداد کے لیے عاشق کے ساتھ مل کر سازش،شوہر کو سلو پوائزر دے کر قتل کر دیا۔
ساس کی موت بھی ایسی ہی ہوئی تھی۔
ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ممبئی کے سانتا کروز میں قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کر دیا۔ خاتون روزانہ اپنے شوہر کے کھانے میں سلو پوائزن ملاتی تھی۔ پولیس نے خاتون اور اس کے عاشق کو گرفتار کر لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ خاتون نے جائیداد کے لالچ میں اپنے شوہر کملکانت کا قتل کر دیا۔ یہی نہیں، اس نے کملکانت کی انشورنس پالیسیوں کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کیں۔ملزمان کی شناخت 46 سالہ کاجل سنگھ اور 45 سالہ عاشق ہتیش جین کے طور پر کی گئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ کاجل کی ساس کا کچھ دن پہلے اسی طرح انتقال ہو گیا تھا۔ اس میں بھی بیماری کی وہی علامات تھیں، جو اس کے شوہر میں پائی گئیں۔ پولیس ان دونوں سے قتل کے زاویے سے تفتیش کر رہی ہے۔تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کاجل نے چند سال قبل اپنے کملکانت سے الگ رہنا شروع کیا تھا لیکن وہ بچے کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے اپنے شوہر کے پاس واپس آگئی۔ پولس نے یہ بھی بتایا کہ کملکانت کو سست زہر دینے کا ہتیش کا خیال تھا تاکہ وہ آہستہ آہستہ مر جائے اور کسی کو خبر تک نہ ہو۔پولیس کے مطابق کملکانت کے خون میں آرسینک اور تھیلیم کی مقدار زیادہ پائی گئی۔ کسی بھی انسان کے جسم میں ایسی دھاتوں کا ملنا غیر معمولی بات ہے۔
پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل
پولیس کے مطابق کملکانت نے فیملی ڈاکٹر کے مشورہ پر دوا لی۔ اس کے بعد انہیں پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال میں قیام کے دوران، کملکانت کے اعضاء نے آہستہ آہستہ کام کرنا چھوڑ دیا، جس کی وجہ سے ڈاکٹروں کو اعضاء کی خرابی کا شبہ ہوا۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے اس کے خون کے نمونے معائنے کے لیے بھیجے، جن میں آرسینک اور تھیلیم کی بڑی مقدار پائی گئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ کملکانت کی موت 19 ستمبر کو ہوئی تھی۔
خاتون نے اپنی ساس کو قتل کرنے کا اعتراف کیا،کملکانت سے پہلے اس کی ماں کی بھی اسی طرح موت ہوئی تھی۔ دوران تفتیش خاتون نے اپنے شوہر اور ساس کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ عدالت میں پیش کرنے کے بعد دونوں کو پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔



