سرورققومی خبریں

ممبئی-جے پور ایکسپریس میں 4 لوگوں کے قتل کے ملزم کانسٹیبل کا نارکو ٹیسٹ نہیں ہوگا،عدالت نے کہا- زبردستی نہیں کر سکتے

کانسٹیبل چیتن سنگھ نے جے پور ممبئی ایکسپریس میں چار لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا

ممبئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) گزشتہ ماہ 31 جولائی کو ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) کے کانسٹیبل چیتن سنگھ چودھری نے جے پور ممبئی ایکسپریس میں چار لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ممبئی کی ایک میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے استغاثہ کی جانب سے اسی ملزم کی برین میپنگ اور نارکو ٹیسٹ کا مطالبہ مسترد کردیا۔ عدالت نے کہا کہ ملزم نے ایسے ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا، خاموش رہنا اس کا بنیادی حق ہے، ہم اسے زبردستی نہیں کر سکتے۔ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کی رضامندی کے بعد استغاثہ نے عدالت میں اپیل کی۔ جس میں کہا گیا کہ ملزم کا نارکو ٹیسٹ، برین میپنگ اور پولی گراف ٹیسٹ کرانے کی اجازت دی جائے کیونکہ اس شخص کا جرم انتہائی سنگین نوعیت کا ہے۔گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے چودھری کے نارکو ٹیسٹ کی اجازت اس دعوے پر مانگی تھی کہ وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے تھے۔

کیس کی سماعت کرنے والے مجسٹریٹ نے کہا کہ مجھے تفتیشی افسر نے بتایا کہ جب ملزم کو پولیس حراست میں نارکو ٹیسٹ کرانے کے لیے کہا گیا تو وہ ایسا کرنے پر راضی ہو گیا لیکن عدالت کے سامنے اس نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ انھوں نے کہا جب میرے سامنے ان سے ٹیسٹ کرانے کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے اپنی صحت کی وجوہات بتا کر انکار کر دیا۔ چونکہ ملزم نہیں چاہتا کہ ایسا ٹیسٹ کرایا جائے اس لیے ہم اسے زبردستی نہیں کر سکتے۔

چودھری پر اپنے اعلیٰ افسر ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر تکارام مینا اور تین مسافروں کے قتل کرنے کا الزام ہے۔ 33 سالہ ملزم کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button