اسپورٹس

عمران ملک کی تیز ترین گیند پر تنازعہ ہندی اور انگلش براڈ کاسٹرز نے الگ الگ اسپیڈ دکھائی

ونڈے میں ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر عمران ملک نے تیز ترین گیند پھینک کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

نئی دہلی ، 11جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں کھیلے گئے پہلے ونڈے میں ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر عمران ملک نے تیز ترین گیند پھینک کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے اس میچ میں 156 کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینکی۔ اس سے قبل انہوں نے سری لنکا کیخلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 155 کی رفتار سے گیند پھینکی تھی۔ انہوں نے ونڈے میں یہ ریکارڈ توڑ ا ہے ۔ عمران ملک ہندوستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے تیز گیند باز بن گئے ہیں۔ لیکن ان کی اس تیز گیند کے بعد یہ تنازعہ شروع ہو گیا کہ اس گیند کی اصل رفتار کیا تھی؟عمران ملک کی اس تیز گیند کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا۔

دراصل ہندی اور انگریزی نشریاتی اداروں نے عمران ملک کی گیند کی رفتار مختلف دکھائی۔ اس بحث کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ اس تیز گیند کا کریڈٹ عمران ملک کو نہیں دیا جائے گا۔انگلش براڈکاسٹر نے اپنی گیند کی رفتار 145.7 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی ،جب کہ ہندی براڈکاسٹر نے اس کی رفتار 155 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی۔ اگر عمران ملک کے نام اس تیز گیند کا ریکارڈ نہیں بنتا تو وہ انڈیا کے تیز ترین گیند بازہونے کا اعزاز کھودیں گے۔ عمران ملک نے سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے میں 8 اوورز میں 57 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اہم بات یہ ہے کہ گوہاٹی میں کھیلے گئے اس پہلے ونڈے میں ہندوستانی ٹیم نے 67 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس میچ میں ٹیم کے اسٹار بلے باز کوہلی نے اپنی 73ویں بین الاقوامی اور 45ویں ونڈے سنچری اسکور کی، خیال رہے کہ دوسرا ونڈے کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں آج یعنی جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button