سرورققومی خبریں

بریلی میں مسجد کے باہر کانوڑیوں کے ڈی جے بجانے پر ہنگامہ ، سنگ باری

یوپی کے بریلی میں مسجد کے باہر کانوڑیوں کے ذریعہ تیز آواز میں ڈی جے بجانے پر ہنگامہ ہوا

بریلی، 24جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)یوپی کے بریلی میں مسجد کے باہر کانوڑیوں کے ذریعہ تیز آواز میں ڈی جے بجانے پر ہنگامہ ہوا، جس کے بعد دونوں طرف سے پتھراؤ کیا گیا ۔ اس پتھراؤ میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تشدد روکنے کے لیے موقع پر پہنچی پولیس پر بھی مبینہ طو رپر حملہ کیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ زمینی صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ اطلاع کے مطابق مسجد کے باہر ڈی جے بجانے کو لے کر ہنگامہ شروع ہو گیا، دیکھتے ہی یہ ہنگامہ سنگ باری میں تبدیل ہوگئی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔یہ واقعہ بریلی کے جوگی نوادہ علاقہ کا بتایا جا رہا ہے۔ دراصل کانوڑویوں کا ایک گروپ مسلم اکثریتی علاقے سے گزر رہا تھا۔ ڈی جے پر گانا اونچی آواز میں چلایا جا رہا تھا۔ جب علاقہ مکینوں نے مسجد کے پاس تیز آواز میں ڈے جی بجانے پر اعتراض کیا ، تو پھر اعتراض اصرار میں بدل گیا ، حتیٰ کہ بات نوک جھونک تو تو ا ور میں میں بدل گیا ۔

بعد ازاں سنگباری ہونے لگی۔ کافی دیر تک سنگ باری ہوئی ۔وہیں کانوڑیوں کی طرف سے یہ الزام لگایا گیا کہ پتھراؤ کی تیاری پہلے سے مبینہ طور کرلی گئی تھی۔کانوڑیوں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ علاقے کی تمام دکانیں پہلے ہی بندکرلی گئیں تھیں۔ فی الحال پولیس کانوڑیوں کو منانے کی کوشش کر رہی ہے، زخمیوں کو بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ سارا ہنگامہ ایک مسلم اکثریتی علاقے میں ہوا ہے، انتظامیہ اس کی وجہ سے زیادہ پریشان ہے۔فی الحال اس ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کانوڑیوں نے ہی ملزم کی شناخت کی تھی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ کہا جا رہا ہے کہ علاقے میں نصب تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی چھان بین کی جا رہی ہے،انتظامیہ نے یہ تنبیہ دی ہے کہ کسی بھی ملزم کو بخشا نہیں جائے گا، خیال رہے کہ یوپی کی یوگی سرکار کی طرف سے کانوڑیوں کا از حد خیال رکھا جاتا ہے، امکان ہے کہ مزید ملزمان کی شناخت کرکے گرفتاری عمل لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button