سرورققومی خبریں

تبدیلی مذہب کیس :داعی ٔ اسلام مولانا کلیم صدیقی کی ضمانت منظور

ممتاز اسلامی اسکالر داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی جو مذہب تبدیلی مخالف قانون کے تحت جیل میں بند ہیں،

الٰہ آباد ،5اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ممتاز اسلامی اسکالرداعی اسلام مولانا کلیم صدیقی جو مذہب تبدیلی مخالف قانون کے تحت جیل میں بند ہیں، کو بدھ کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی۔انھیں 21 ستمبر 2021 کو اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے گرفتار کیا تھا۔جیل میں بند مسلم اسکالر کی طرف سے وکیل ایس ایم رحمان فیض، برج موہن سہائے اور ضیاء القیوم جیلانی پیش ہوئے۔ صدیقی مغربی اتر پردیش کے ممتاز علما میں سے ایک ہیں، اور گلوبل پیس سینٹر کے ساتھ ساتھ جامعہ امام ولی اللہ ٹرسٹ کے صدر ہیں۔دو مسلم اسکالرز محمد عمر گوتم اور مفتی قاضی جہانگیر قاسمی سمیت ایک درجن سے زیادہ مسلمان اس مفروضہ تبدیلی ٔ مذہب مخالف قانون کے تحت جیل میں بند ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button