ہند-بنگلہ دیش سرحد پر گائے کی اسمگلنگ کے دوران انکاؤنٹر
کوچ بہار، 12 نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی بنگال کے کوچ بہار میں دو مشتبہ بنگلہ دیشی اسمگلروں کوبارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے قریبی انکاؤنٹر میں ماردیا گیا۔ دراصل یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بی ایس ایف کی سرحد پر گائے کی اسمگلنگ کی اطلاع تھی۔ کہا گیا کہ کچھ بنگلہ دیشی گائے اسمگلر ہندوستانی حدود میں داخل ہو کر گائے اسمگل کر رہے ہیں۔
تاہم جب بی ایس ایف کو اس بات کا علم ہوا تو پہلے انہوں نے اسے واپس جانے کی تنبیہ کی لیکن اسمگلر نہیں مانے اور فوجیوں پر حملہ کر دیا۔ جوابی کارروائی میں بی ایس ایف اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی اور تین اسمگلروں کو ہلاک کر دیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس تصادم میں بی ایس ایف کے جوانوں کو بھی کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ سب سے پہلے اسمگلروں نے لوہے کی سلاخوں اور لاٹھیوں سے ان پر حملہ کیا جس کے بعد بی ایس ایف جوانوں کو اپنی جان بچانے اور چوٹ سے بچنے کیلئے گولی چلانا پڑی۔ ہلاک ہونے والے گائے اسمگلروں میں سے دو کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے جبکہ تیسرا مغربی بنگال سے ہے۔



