قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا کیسز میں تقریبا 20 فیصد اضافہ

نئی دہلی،07 ؍اکتوبر: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں کورونا کے 22.431 نئے کیسز درج ہوئے ہیں ،نیز اب تک ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 38 لاکھ 94 ہزار 312 ہو گئی ہے۔ ایک دن میں تقریبا 20 فیصد کا اضافہ ہواہے۔ ایک دن پہلے یعنی بدھ (06 اکتوبر) کو کل 18833 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 318 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اب تک ملک میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 49 ہزار 856 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں فعال کیسز کی کل تعداد 244198 ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ مارچ 2020 کے بعد سب سے کم ہے۔ فعال کیسز کل انفیکشن کے ایک فیصد سے بھی کم ہیں۔

اس وقت یہ 0.72 فیصد ہے جو کہ مارچ 2020 کے بعد سب سے کم ہے۔اس وقت ملک میں صحت یابی کی شرح 97.95 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ مارچ 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 24602 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 3 کروڑ ، 32 لاکھ ، 258 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں ہفتہ وار ی مثبت شرح 1.68 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ گزشتہ104 دنوں میں تین فیصد سے نیچے ہے۔ یومیہ مثبت شرح بھی 1.57 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ گزشتہ 38 دنوں سے تین فیصد سے کم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button