نئی دہلی،18؍مارچ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان میں ایک دن میں کورونا کے 2,528 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 4,30,04,005 ہوگئی۔ نیززیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہو کر 29,181 ہو گئی ہے۔ جمعہ کی صبح آٹھ بجے مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید 149 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,16,281 ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 60 تھی ۔ملک میں کورونا سے زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہو کر 29,181 ہو گئی ہے، جو کہ کل کیسز کا 0.07 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 1618 کی کمی ہوئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ ہفتہ وار ی اور یومیہ انفیکشن کی شرح میں بھی مسلسل کمی آئی ہے۔
ہفتہ وار ی انفیکشن کی شرح 0.40 فیصد ریکارڈ کی گئی اور یومیہ شرح بھی وہی ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کل 4,24,58,543 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں اور شرح اموات 1.20 فیصد ہے۔



