
نئی دہلی،06؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان میں گذشتہ 111 دنوں میں کورونا کے سب سے کم 34703 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک 35.75 کروڑ لوگوں کو ٹیکہ لگائے جا چکے ہیں۔ #ہندوستان میں فعال کیسز کم ہوکر4,64,357ہوگئے ہیں۔ گزشتہ101 دنوں میں سب سے کم مریضوں کی تعداد ہے۔جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 51864 #مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس صحت یاب مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 29752294 ہوگئی ہے اور #صحت یابی کی شرح 97.17 فیصد ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ #کورونا کیسز میں گرچہ مسلسل کمی ہورہی ہے ،
لیکن اب بھی 77 #اضلاع ایسے ہیں جہاں مثبت شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق جن اضلاع مثبت شرح 10 فیصد سے زیادہ ہوگی وہاں راحت اور رعایت نہیں بلکہ سختی کی جائے گی۔16 ریاستوں کے 77 اضلاع اب بھی تشویش کا باعث ہیں۔ یہاں پر مثبت شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ ان میں شمال مشرق کی 7 ریاستوں کے 48 اضلاع شامل ہیں ، یعنی 62 فیصد اضلاع شمال مشرق سے ہیں۔



