بین الاقوامی خبریں

جنوبی کوریا میں 25 دسمبر کے بعد کورونا واقعات میں دوبارہ اضافہ

واشنگٹن،08؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تعین ہونے والے 1212 کووڈ کیسز 25 دسمبر 2020 کے بعد سے ابتک کی سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہیں۔جنوبی کوریائی کنٹرول امراض و سد باب مرکز کے اعلامیہ کے مطابق ایک دن میں 6 ماہ بعد اس حد تک کورونا واقعات کا تعین ہوا ہے۔اسی دوران ایک شخص #کورونا #وائرس سے ہلاک بھی ہو ا ہے۔

ملک میں بلندی کی جانب مائل واقعات کی تعداد #ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے طور پر پیش کی جارہی ہے تو #وزیراعظم کم بو۔ قیوم نے اعلان کیا ہے کہ کورونا تدابیر کے دائرہ عمل میں سماجی فاصلوں کے اصول پر عمل درآمد میں سیول میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔ کم نے توجہ مبذول کرائی ہے کہ وبا کا پھیلاؤ عمومی طور پر 20 تا 30 سال کے گروپ میں ہوا ہے جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

دوسری جانب ملک میں تقریبا ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو #ویکسین کی پہلی #خوراک لگائی گئی ہے تو 54 لاکھ ویکسین کورس پورا کر چکے ہیں۔چینی حکام نے بھی میانمار کی سرحدوں پر واقع روئیلی شہر میں کورونا واقعات میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن اعلان کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button