قومی خبریں

کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، آٹھ ریاستوں میں مزید کیسز درج ہو رہے ہیں: وزارت صحت

مرکزی سیکرٹری صحت نے کہا کہ ہندوستان میں روزانہ اوسطاً 966 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

نئی دہلی، 23مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے ملک میں کورونا کیسوں کی تعداد میں کچھ اضافے کے درمیان جمعرات کو پریس کانفرنس کیا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں روزانہ 93977 کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ امریکہ میں 19%، روس میں 12.6%، چین میں 8.3%، جنوبی کوریا میں 8% اور انڈیا میں 1% کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کورونا کیسز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں چھ لہریں آ چکی ہیں اور ہم نے خود ہندوستان میں تین لہریں دیکھی ہیں۔مرکزی سیکرٹری صحت نے کہا کہ ہندوستان میں روزانہ اوسطاً 966 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

فروری کے دوسرے ہفتے میں مثبت شرح 0.09 فیصد تھی، جو اب 1 فیصد ہو گئی ہے۔ فروری میں ٹیسٹوں کی اوسط تعداد 1 لاکھ تھی۔ جس میں بعد میں کمی آئی۔اب روزانہ 1 لاکھ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔مہاراشٹر، گجرات، کیرالہ، کرناٹک، تامل ناڈو، دہلی، ہماچل اور راجستھان 8 ریاستوں میں سب سے زیادہ کیسز درج کر رہے ہیں۔ ان ریاستوں کو ہدایات دی گئی کہ کیا کیا جائے۔ جہاں زیادہ کیسز ہیں وہاں ٹیسٹ زیادہ ہیں اس وقت ملک میں صرف اومیکرون ویرینٹ کی موجودگی ہے۔ بوسٹر ڈوز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ صرف 27 فیصد لوگوں نے بوسٹر ڈوز لی ہے، اس میں اضافہ کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button