بین ریاستی خبریں

جھارکھنڈ کے اسکولوں میں کورونا کا قہر- دمکا ضلع میں 39 بچے اور 3 اساتذہ کورونا سے متاثر

دمکا ،14؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) جھارکھنڈ کے د مکا ضلع کے کئی اسکولوں میں بچے کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ جرمنڈی، دمکا اور شکاری پاڑا بلاکس کے 39 طلباء اور تین اساتذہ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے دمکا کے چیف میڈیکل آفیسر بچہ پرساد سنگھ نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ 11 سے 18 سال کی عمر کے 34 اسکولی بچوں کی بڑی تعداد کورونا سے متاثر پائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جاما کے علاوہ جرمنڈی، ڈمکا اور شکاری پاڑا بلاکس کے 6 سے 14 سال کی عمر کے 5 بچے بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ضلع میں ایک دن میں مجموعی طور پر 39 بچے کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں متاثر پائے گئے ہیں۔اتنی بڑی تعداد میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد حکومت نے ان اسکولوں میں دیگر لوگوں کے بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا ہے۔

نیز کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے کئی ریاستی حکومتوں نے یہاں کے اسکول اور کالج بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہاں تک کہ امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے اہل خانہ بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں وزیر اعلیٰ کی اہلیہ کلپنا سورین، ان کے دو بیٹوں اور بھابھی سمیت 15 افراد کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button