
بہار میں کورونا کی صورتحال بہتر ، اسکول ،کالج ، سنیما ہال اور ریستوراں بھی کھلیں گے: نتیش کمار
پٹنہ،25؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بہار میں کورونا وائرس کے کم کیسزکے پیش نظر حکومت نے اب اسکول کالج، دکانیں، مالز، پارکس اور مذہبی مقامات کو عام طور پر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ ریاست کے چیف منسٹر #نتیش کمار نے آج ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پر لکھاکہ کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ کورونا کی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر تمام دکانیں، ادارے، شاپنگ مال، پارکس، اور مذہبی مقامات معمول کے مطابق کھل سکیں گے۔
#وزیراعلیٰ نے مزید لکھاکہ تمام #یونیورسٹیاں، #کالج، تکنیکی تعلیمی ادارے اور اسکول (کلاس I سے XII تک) نیز #کوچنگ انسٹی ٹیوٹ بھی معمول کے مطابق کھلیں گے، کلب، #جم، سوئمنگ پول، #ریستوراں اور #کھانے پینے کی جگہیں کھل سکیں گی، لیکن تیسری لہر کے امکان کے پیش نظر ہم سب بہاریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کورونا قوانین پر عمل کریں اور احتیاط کریں۔کوویڈ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کورونا انفیکشن کی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر تمام دکانیں، ادارے، شاپنگ مال، پارکس، اور مذہبی مقامات معمول کے مطابق کھل سکیں گے۔



