
نئی دہلی،24؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان میں بچوں کے لئے کورونا ویکسین ستمبر تک شروع کی جاسکتی ہے۔ #ایمس کے سربراہ ڈاکٹر #رندیپ گلیریا (Dr Randeep Guleria) نے این ڈی ٹی وی سے گفتگو میں اس کا اشارہ دیاہے۔ اب تک ہندوستان میں 42 کروڑ سے زیادہ کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ اس سال کے آخر تک حکومت نے تمام لوگوں کو کورونا ویکسین دینے کا ایک بڑا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کے لیے ہر روز تقریبا 1 کروڑ ویکسین کی خوراکیں لگانی ہوں گی۔
فی الحال ہر روز 40 سے 50 لاکھ کے درمیان کورونا ویکسین دی جارہی ہیں، لیکن اختتام ہفتہ پر یہ تعداد مزید کم ہوجاتی ہے۔ بہت سی دوسری کمپنیاں بھی بچوں کے لئے کورونا ویکسین تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا کہ بچوں کی کورونا ویکسین کے سلسلے کوتوڑنے کی سمت میں ایک اہم اقدام ہوگا۔
گلیریا نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ زائڈس کیڈیلا ٹرائل کرلیے ہیں اورہنگامی استعمال کے لیے منظوری کے منتظر ہیں۔ بھارت #بائیوٹیک کا کوویکسین ٹرائل بھی بچوں پر اگست یا ستمبر تک مکمل ہوسکتا ہے۔ اس وقت تک بچوں کے #کورونا ویکسین کو ہری جھنڈی دکھائی جاسکتی ہے۔
کوویکسین کی دوسری خوراک پہلے ہی ایمس دہلی میں 6 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو فراہم کی جاچکی ہے۔ اس کے علاوہ ہر عمر کے گروپوں کے لئے ٹرائلز کی تکمیل کے بعد ایک ماہ میں انسانی آزمائش کے نتائج متوقع ہیں۔ یہ ٹیسٹ تین مرحلوں میں بچوں کو بچوں کی عمر کے مطابق زمرے میں تقسیم کرکے منعقد کیا جارہا ہے۔



