اسپورٹس

کورونا ویکسین : کپل دیو نے لی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک

کپل

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)کورونا ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کے تیسرے دن سابق کرکٹر اور 1983 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان کپل دیو نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی۔ کپل دیو کو نجی اسپتال فورٹس میں ٹیکہ لگایا گیا ۔ اس سے قبل منگل کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے احمد آباد کے ایک اسپتال میں ٹیکہ لگوایا تھا۔

روی شاستری کو اپولو اسپتال میں ٹیکہ لگایا گیا ۔ انہوں نے اپولو اسپتال کے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ چیف کوچ اور سابق ہندوستانی ٹیم کے سابق کرکٹر شاستری نے ٹویٹ کرکے کہا کہا تھا کہ کوویڈ۔19 ویکسین کی پہلی خوراک مل گئی ہے۔ طبی پیشہ ور افراد اور سائنس دانوں کا شکریہ جنہوں نے اس وبا کے خلاف ہندوستانی پرچم بلند کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button