قومی خبریں

کورونا وائرس 16752 نئے کیسز،113 اموات

کورونا وائرس 16752 نئے کیسز،113 اموات

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جوکہ گزشتہ 30 دنوں میں سب سے زیادہ ہے۔ ملک میں کورونا مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 11096731 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل 29 جنوری کو 18855 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق مزید 113 متاثرہ افراد کی ہلاکت کے بعد مہلوکین کی تعداد 157051 ہوگئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 164511 ہوگئی ہے

جو کل کیسوں کا1.48 فیصد ہے۔ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 10775169 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 97.10 فیصد ہے اورشرح اموات 1.42 فیصد ہے۔

گذشتہ سال 7 اگست کو ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ تھی ، 23 اگست 30 لاکھ اور 5 ستمبر کو 40 لاکھ سے زیادہ تھی۔اسی دوران یہ تعداد16 ستمبر کو 50 لاکھ ، 28 ستمبر کو 60 لاکھ ، 11 اکتوبر کو 70 لاکھ ، 29 اکتوبر کو 80 لاکھ اور 20 نومبر کو 90 لاکھ اور 19 دسمبر کو ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی تھی ۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق 27 فروری تک 216231106 نمونوں کی جانچ کی ہوچکی ہے۔ ہفتے کے روز 795723 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرنے والے 113 افراد میں سے 51 مہاراشٹرا سے ، 18 کیرل سے اور 11 پنجاب سے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button