بین الاقوامی خبریں

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 3777011 ہوگئیں

نیویارک:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3777011 ہوگئیں،کیسز 17 کروڑ 51لاکھ 73 ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر جہاں ہلاکتیں 613494 ہو گئیں،کیسز3کروڑ 42لاکھ 64 ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں 359695 ہو گئیں،کیسز 2 کروڑ 91 لاکھ 82ہزار سے بڑھ گئے۔

برازیل میں کورونا سے اموات 479000 ہو گئیں،کیسز 1کروڑ 71 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہو گئے۔فرانس میں 110202افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کیسزکی تعداد 57لاکھ 25 ہزار 492 تک پہنچ گئی۔ترکی میں 48428 افراد جاں بحق ہو چکے اور کیسز 53لاکھ 6 ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں اموات 124895 ہو گئیں،کیسز 51لاکھ56ہزار سے زائد ہو گئے۔

برطانیہ میں 127860افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز 45 لاکھ 35ہزار سے تجاوز کر گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 86 لاکھ سے زائد اور1کروڑ 27 لاکھ 12 ہزار سے زائدفعال کیسز ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button