
اورنگ آباد ضلع کلکٹر واعلیٰ عہدیدداروں کی میٹنگ کل جائزہ لینے کے بعد ہوگا لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
اورنگ آباد: مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس (کوویڈ۔19) کی وبا پھر پھیلنے لگی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1111 نئے کیسز اور 11 مریضوں کی ہلاکتو ں کی اطلاعات ہیں۔حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کے خطہ مراٹھواڑہ میں یہ ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔
خطہ کے تمام اضلاع کے ہیڈ کوارٹر سے ملنے والی اطلاع کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سب سے زیادہ متاثر ضلع اورنگ آباد رہا جہاں وائرس کے 459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور پانچ افراد کی موت ہوگئی۔شہر میں دن بھر سے لاک ڈاؤن کی افواہ کے بعد کلکٹر کی صدارت میں کل میٹنگ ہوگی اور اس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ لاک ڈاؤن کب سے لگانا ہے اور اشارے تو ایسے مل رہے ہیں کہ شہر وضلع اورنگ آبادمیں کم از کم دس روز کا مکمل لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے کیونکہ کورونا کے کیسیز میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اس کے بعد ضلع پربھنی میں 47 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ، ضلع ناندیڑ میں 88 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ،ضلع لاتوریں میں 108 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ،ضلع ہنگولی میں 46 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ ضلع بیڈ میں 95 اورضلع عثمان آباد میں 26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیںوہیں دوسری جانب مہاراشٹر کے ضلع بیڈ میں ‘گے اورئی ‘ تعلقہ کے گڑھی میں واقع ایک نوودیا ودیالیہ کے 12 اسٹوڈنٹس کورونا وائرس (کووڈ -19) سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ کے اہل خانہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد ، عملہ کے دو ممبران بھی کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں۔دوسری جانب کلکٹر روندر جگتاپ نے اسکول انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔متاثرہ اسٹوڈنٹس کو قرنطین کردیا گیا ہے۔ضلع کلکٹر نے تمام طلبا ، اساتذہ ، عملہ اور ان کے اہل خانہ کو کورونا وائرس کا ٹسٹ کرانے کی ہدایت دی ہے۔
میں 108 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ،ضلع ہنگولی میں 46 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ ضلع بیڈ میں 95 اورضلع عثمان آباد میں 26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔



