تلنگانہ کی خبریں

کورونا کی دوسری لہر ، 4.81 کروڑ پیراسیٹامول گولیوں کا استعمال

تلنگانہ میں روزانہ 5 لاکھ گولیاں کھائی گئیں ، مختلف سروے میں انکشاف

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) : مختلف سروے سے پتہ چلا ہے کہ بخار ، سردرد ، جسم درد کیلئے استعمال ہونے والی پیراسیٹامول کی گولیوں (paracetamol-tablets) کے استعمال میں کورونا بحران کے دوران دو گنا اضافہ ہوا ہے ۔ حکومت نے کورونا سے متعلق علامتوں سے عوام کو نجات دلانے کیلئے اس گولیوں کے استعمال کو عام کیا اور کورونا سے متاثر ہونے والے افراد میں تقسیم کیے جانے والے میڈیکل کٹس میں اس گولی کو شامل کیا ہے ۔

سروے کے اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ روزانہ عوام نے 5.20 لاکھ  پیراسیٹامول گولیوں کا استعمال کیا ہے ۔ کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرجانے کے دوران مارچ ۔ اپریل ۔ مئی اور جون چار ماہ کے دوران جملہ 4.81 کروڑ پیراسیٹامول گولیوں کو عوام نے کھایا ہے ۔

ان گولیوں سے کورونا اور کورونا سے غیر متاثر 32 لاکھ عوام کا علاج کیا گیا ۔ محکمہ صحت کی جانب سے پیراسیٹامول گولیوں کی قلت کو دور کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے اور ہر 10 دن میں ایک مرتبہ اسٹاک سرکاری ہاسپٹلس کو روانہ کیا ۔ اسی دوران 1.03لاکھ سیٹریزن گولیوں کا بھی عوام نے استعمال کیا ۔ ریاست میں اوسطاً روزانہ 15,249 این 95 ماسکس ، 34,221 سرجیکل ماسکس 59 ہزار سرجیکل گلوز اور دوسری طبی آلہ جات کا استعمال کرنے کا بھی سروے میں انکشاف ہوا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button