این آئی ڈی ایم کی رپورٹ میں بچوں کے ویکسی نیشن سمیت کئی تجاویز
نئی دہلی،09؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا کے کم ہوتے ہوئے کیسزکے درمیان ایک نئے خدشے نے تشویش پیدا کردی ہے۔ ماہرین کے مطابق اکتوبر میں ملک میں #کورونا کی تیسری لہر کا امکان ہے، وزارت داخلہ کی ہدایات پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این آئی ڈی ایم) کی جانب سے ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے، جس میں تیسری لہر اکتوبر میں متوقع ہے۔ قیاس آرائیاں جا ری ہیں۔
اس رپورٹ میں تیسری لہر کے دوران بچوں کے بارے میں زیادہ محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار میں اضافہ نہ کیا گیا تو تیسری لہر میں متاثرہ افراد کی تعداد یومیہ6 لاکھ پہنچ سکتی ہے۔ یہ رپورٹ این آئی ڈی ایم نے ماہرین سے بات چیت کے بعد تیار کی ہے اور اس میں کورونا کے پھیلاؤ سے متعلق پہلوؤں اور روک تھام کے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں |



