مذہبی اجتماعات پر پابندی، لیکن مکر سنکرانتی کو ملی چھوٹ
بھوپال ،14؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے مدھیہ پردیش حکومت نے ریاست کے اسکولوں کو 31 جنوری تک بند کر دیا ہے۔ نیز ریاست میں کئی دوسری قسم کی پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے تمام کلاس کے اسکولس کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور مذہبی اور کاروباری میلوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی جانب سے جانکاری دیتے ہوئے کہا گیا کہ ریاست میں پہلی سے 12ویں جماعت تک کے سرکاری اور نجی اسکول 15 سے 31 جنوری تک بند رکھے جا رہے ہیں۔ مذہبی اور کاروباری میلے بھی منعقد نہیں کیے جائیں گے۔ تاہم مکر سنکرانتی کے حوالے سے چھوٹ دی گئی ہے۔
مکر سنکرانتی کے دن مقدس ندیوں میں نہانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔جن چیزوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں وہ سیاسی اور مذہبی ریلی پر پابندی لگائی گئی ہے ،کسی بھی قسم کے بڑے اجتماعات منعقد نہیں کیے جا سکتے۔
تقریبات ہال میں منعقد کی جا سکتی ہیں، لیکن بیٹھنے کی گنجائش سے 50 فیصد سے کم ہو۔کھیلوں کی سرگرمیاں 50 فیصد کے ساتھ کی جا سکتی ہیں۔ اس دوران عوام کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف کھلاڑی موجود ہوں گے۔



