کلونجی کے استعمال کا درست طریقہ
صرف تیس دن کے اندر باقاعدگی سے استعمال کرنے سے بڑھاہوا پیٹ اندر ہوجائے گا۔
کھانسی، قبض، یرقان، سر درد، وزن میں کمی، یاد داشت تیز، بالوں کے مسائل، کیل مہاسے دور کرنے، جوڑوں کا درد، بلڈ پریشر، دانت کا درد، گردے، کینسر اور دل کی صحت ان تمام مسائل میں کلونجی کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ کلونجی کے استعمال کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ کلونجی کے سات دانے یا ایک چمچ ہی استعمال کریں اس سے زیادہ نہ لیں۔
٭ نیم گرم پانی کے ساتھ کلونجی قہوے کی طرح پکا کر استعمال کریں۔ اس سے آپ کے پھیپھڑوں کو بھی طاقت ملتی ہے اور کھانسی سمیت سانس اور گلے کے مسائل بھی کنٹرول ہوجاتے ہیں۔
٭ سلاد میں بھی اس کے سات دانے پیس کر نمک کے طور پر ڈال کر استعمال کرلیں۔
٭ کسی بھی جوس یا شیک میں اس کے سات ہی دانے ڈال لیں۔
٭ گھر میں بنے سالن یا چاول کے ساتھ بھی کلونجی پاؤڈر ڈال کر کھائیں۔
٭ چائے اور گرین ٹی کے ساتھ بھی اس کو شامل کرکے پی سکتے ہیں۔
٭ کھیرا، ککڑی، تربوز، خربوزہ، امرود، نارنگی، انار، چیکو غرضیکہ ہر پھل کے ساتھ اس کو پیس کر چھڑک لیں اور استعمال کریں۔سونٹھ ایک چمچ، پودینہ ایک چمچ، کلونجی ایک چمچ، دیسی اجوائن ایک چمچ، کالازیرہ ایک چمچ، سونف ایک چمچ، چھوٹی الائچی ایک چمچ۔ یہ تمام اجزاء پیس کررکھ لیں۔کھانے کے بعد آدھاچمچ صبح وشام قہوہ کے ساتھ لیں۔اس سے اضافی فیٹ ختم ہوگا۔اور بڑھاہوا پیٹ خود بخود اندر ہوجائے گا۔سونف سے آپکوباربار بھوک نہیں لگے گی۔سونٹھ آپکا کھانا ہضم کرے گی۔
کالازیرہ،اجوائن اور پودینہ اضافی چربی کو ختم کرنے میں مدد کریں گے۔ اورکلونجی میں تو کسی ایک کی نہیں بلکہ ہرمرض کی شفاء ہے۔ایلوویرا جیل دوچمچ، ہرا دھنیا کی پتیاں دوچمچ، کھیرا چھلاہوا ایک عدد، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، ایک لیموں کارس۔ ایک کپ پانی کے ساتھ ان تمام اجزاء کوبلینڈ کریں۔اور صرف ایک چٹکی کلونجی ملاکر صبح کے وقت ناشتے سے ایک گھنٹہ پہلے پی لیں۔
صرف تیس دن کے اندر باقاعدگی سے استعمال کرنے سے بڑھاہوا پیٹ اندر ہوجائے گا۔ہرا دھنیاکی صرف پیتاں لیں یہ وزن کم کرتی ہیں جبکہ اسکی ڈنڈیاں وزن بڑھاتی ہیں۔لیموں اورایلوویرا جیل فیٹ کو ختم کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔ ساتھ ساتھ اپنی غذا کا خیال رکھیں اورہرکھانے کے بعد کم ازکم ایک گھنٹہ تک پانی پینے سے گریزکریں۔



