بین ریاستی خبریں

جموں و کشمیر میں بدعنوانی کے باعث لوگوں کا سانس لینا مشکل ہو گیا ہے: محبوبہ مفتی

پونچھ، 15 ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ #محبوبہ #مفتی نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کرپشن میں اس قدر اضافہ ہوا ہے کہ اب لوگوں کے لئے #سانس لینا بھی مشکل بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ترقی کے نام پر #دفعہ 370 ہٹائی گئی تھی اس ترقی کا کہیں کوئی نشان نظر نہیں آ رہا ہے۔محبوبہ مفتی نے گزشتہ روز یہاں سرنکوٹ میں #پارٹی کے #کارکنوں کے ایک اجلاس کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ ‘لوگ آج کل بول نہیں پاتے ہیں۔ گھٹن کا شکار ہو چکے ہیں۔

کرپشن پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ لوگوں کا سانس لینا بھی مشکل بن گیا ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘لوگوں کو اپنی ہی #زمینوں سے کھدیڑا جا رہا ہے۔ جموں میں ہمارے گجر بکروال بھائیوں کو نکالا جا رہا ہے۔ ہر سمت افراتفری مچی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button