قومی خبریں

Covaxin کی جگہ 15-18 سال کے بچوں کو دی جارہی ہے Unapprovedویکسین: بھارت بائیوٹیک

نئی دہلی ،08؍ جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)حیدرآباد میں واقع ویکسین بنانے والی کمپنی بھارت بایوٹیک نے کہا کہ اسے رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ ملک میں 15-18 سال کی عمر کے بچوں Covaxin علاوہ دیگر کوویڈ ۔19ٹیکے لگائے جارہے ہیں ،بھارت بائیوٹیک نے تمام صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں سے بچوں کو صرف Covaxin ویکسین لگانے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ اس عمر کے گروپ کے لیے واحد منظور شدہ کووڈ ویکسین کوویکسین ہی ہے۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کوویکسین کو 2-18 سال کی عمر کے گروپ میں حفاظتی اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے وسیع کلینیکل ٹرائلز اور تشخیص کی بنیاد پر منظور کیا گیا ہے۔ فی الحال یہ ہندوستان میں بچوں کے لیے منظور شدہ واحد دوا COVID-19 ویکسین ہے۔ 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے لیے COVID-19 ویکسی نیشن پروگرام 3 جنوری 2022 سے شروع کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button