سرورققومی خبریں

ملک میں کورونا کے ’ڈیلٹا پلس ویرینٹ‘ کیسز بڑھ کر 51 : ذرائع

نئی دہلی ،26؍ جون: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان وائرس کے ’ #ڈیلٹا پلس ویرینٹ‘ کے کیسزسامنے آنے سے خدشات میں اضافہ ہورہا ہے ،ذرائع کے مطابق ملک میں ’ڈیلٹا پلس ویرینٹ‘ کے کیسز کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔ دوسری طرف ملک کی بہت سی ریاستوں نے پہلے ہی #کرونا کی #تیسری #لہر کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ اس سے قبل مرکزی حکومت نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ اب تک ملک میں ’ڈیلٹا پلس ویرینٹ‘ کے 48 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں،

تاہم مرکز نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اب بھی ’ڈیلٹا پلس ویرینٹ‘ کے بہت محدود کیسز ہیں اور یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ اس میں تیزی سے بڑھنے کا رجحان ظاہر ہورہا ہے۔’ڈیلٹا پلس ویرینٹ‘ #مہاراشٹر میں اپنے پیر پھیلا رہا ہے۔ اس انفیکشن کی وجہ سے پہلی موت ہوئی ہے۔ اس کی وجہ سے رتناگری میں ایک 80 سالہ مریض کی موت ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر #صحت راجیش ٹوپے نے بتایا کہ مہاراشٹرا میں ’ڈیلٹا پلس ویرینٹ‘ کے 21 #مریض تھے ، جس میں 80 سالہ بزرگ شخص کی موت کے بعد اب یہ تعداد 20 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button