قومی خبریں

نیو ویرینٹ روزانہ نئے کیسز درجنوں کی تعداد میں سامنے آ رہے ہیں، 1226 معاملے درج

ہندوستان میں فی الحال کورونا وائرس بے قابو نہیں ہوا ہے،

 نئی دہلی، 18جنوری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ہندوستان میں فی الحال کورونا وائرس بے قابو نہیں ہوا ہے، لیکن روزانہ نئے کیسز درجنوں کی تعداد میں سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ کچھ ہفتوں میں کورونا سے ہونے والی اموات نے بھی تشویش پیدا کر دی ہے۔ اس درمیان کورونا کے ویرینٹ ’جے این 1‘نے ملک میں تیزی سے پیر پسارنا شروع کر دیا ہے ،جو فکر انگیز ہے۔ہندوستانی سارس-کوو-2 جینومکس کنسورٹیم (آئی این ایس اے سی او جی) کے مطابق اب تک ملک میں جے این 1 کے 1226 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ کرناٹک اور آندھرا پردیش میں اس نئے کورونا ویرینٹ کے سب سے زیادہ معاملے درج کیے گئے ہیں۔آئی این ایس اے سی او جی نے جو ڈاٹا جاری کیا ہے اس کے مطابق 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کورونا کے جے این 1 ویرینٹ کی موجودگی سے متعلق تصدیق ہو چکی ہے۔

کرناٹک میں جے این 1 ذیلی ویرینٹ کے 234 معاملے، آندھرا پردیش میں 189 معاملہ، مہاراشٹر میں 170 معاملہ، کیرالہ میں 156 معاملہ، مغربی بنگال میں 96 معاملہ میں، گوا میں 90 معاملہ، تمل ناڈو میں 88 معاملے اور گجرات میں 76 معاملے درج کیے جا چکے ہیں۔ باقی ریاستوں میں جے این 1 کے اثرات بہت زیادہ نہیں ہیں، لیکن حکومتی سطح پر ضروری احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے۔جن ریاستوں میں فی الحال جے این 1 کے بہت زیادہ کیسز سامنے نہیں آئے ہیں ،ان میں راجستھان (37 معاملے)، تلنگانہ (32 معاملے)، چھتیس گڑھ (25 معاملے)، دہلی (16 معاملے)، اتر پردیش (7 معاملے)، ہریانہ (5 معاملے)، اڈیشہ (3 معاملے)، اتراکھنڈ (1 معاملہ) اور ناگالینڈ (1 معاملہ) شامل ہیں۔ ملک میں کووڈ معاملوں کی تعداد میں اضافہ اور جے این 1 ذیلی ویریئنٹ کا پتہ لگنے کے بعد مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں کو لگاتار نگرانی بنائے رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button