نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے پوری دنیا کے متعدد ممالک نے کچھ وقت کے لئے ہندوستان جانے والی پروازیں معطل کردی ہیں۔ یہ سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے متحدہ عرب امارات نے ہندوستانی پروازوں پر معطل مدت کی حد میں بھی توسیع کردی ہے۔ متحدہ عرب امارات نے کووڈ19 کی دوسری لہر کے پھیلنے سے ملک کو بچانے کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے۔
اصل میں انفیکشن اب بھی بہت مہلک ہے اور ہندوستان میں پھیل رہا ہے،اس لئے ملک کو محفوظ رکھنے کے لئے متحدہ عرب امارات نے ہندوستان سے مسافر فلائٹ کی معطلی میں 30 جون تک توسیع کردی ہے۔ متحدہ عرب امارات نے یہ معلومات اپنی ایک ویب سائٹ کے ذریعے دی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24 اپریل سے 30 جون تک ہندوستانی پروازوں پر پابندی ہوگی،
جبکہ پہلے یہ 14 جون تک تھی لیکن ہندوستان کی خراب حالت کو دیکھتے ہوئے اس تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پچھلے 14 دنوں میں ہندوستان کے راستے سفر کرنے والے مسافروں کو متحدہ عرب امارات آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔



