بین ریاستی خبریں

راجستھان: ویکسین کا ضیاع ، 35 مراکز کے کچرے میں ملی500 شیشیاں

جے پور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) راجستھان جس مقدا رمیں ویکسین طلب کر رہا ہے ، مرکزی سرکاراس مانگ کا ایک چوتھائی حصہ بھی نہیں دے رہی ہے۔ قلت ہوگی ، ویکسی نیشن مراکز بند کرنے پڑیں گے ، ایسا راجستھان حکومت روز کہتی ہے ، لیکن دوسری طرف مرکزی سرکار ہر روز اعداد و شمار جاری کر بتاتی ہے کہ کہ ریاستوں نے کتنی خوراک ضائع کی ہیں۔ ایک شیشی 10 خوراک پر مشتمل ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ مقامی میڈیا کے دعویٰ کے مطابق راجستھان کے 8 اضلاع میں 35 ٹیکہ مراکز میں 500 شیشیاں کچرے کے ڈبے میں ملی ہیں ، جس میں 2500 سے زیادہ خوراک تھیں ۔ذرائع کے مطابق تفتیش میں 500 سے زائد شیشیوں کو 20فیصد سے 75فیصد تک بھرے ملے ۔ مرکزی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق راجستھان میں 16 جنوری سے 17 مئی تک 11.50 لاکھ سے زیادہ کرونا خوراک ضائع ہوئی ہیں۔ ریاست اور مرکزی حکومت بھی ویکسین کے ضیاع کے اپنے اعداد و شمار رکھتی ہیں۔

راجستھان حکومت کے مطابق ریاست میں ویکسین کا ضیاع محض 2فیصد ہے ، جبکہ اپریل میں مرکز نے 26 مئی کو 7فیصد اور 3فیصد ویکسین کے ضیاع کی بات کی ہے ۔ محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری ا کھل اروڑا کا کہنا ہے کہ ہم تحقیقات کرائیں گے، اوراس سلسلے میں کاروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button