کولکاتہ 23اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ #ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں #کورونا کی صورتحال اب مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔ ایسی صورتحال میں انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ #الیکشن کمیشن ضمنی انتخاب کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ووٹ دینے اور اسمبلی میں منتخب ہونے کا حق حاصل ہے۔بہارمیں بھی پنچایت الیکشن ہورہاہے۔
تمل ناڈو میں بھی ضمنی الیکشن کرایا جارہا ہے توپھر بنگال میں الیکشن نہ کرانے سے الیکشن کمیشن پر جانب داری کاالزام لگ سکتاہے ۔مغربی بنگال کی چیف منسٹرنے کہاہے کہ مغربی #بنگال میں کوویڈ -19 کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔ لوگوں کو ووٹ دینے اور قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہونے کا حق حاصل ہے۔ #الیکشن کمیشن کو ضمنی #انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے کیونکہ ہمیں لوگوں کے جمہوری حقوق کو کم نہیں کرناچاہیے۔



