
گوہاٹی 18جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آسام حکومت نے ریاست میں داخلے کے لیے اسکریننگ کے عمل کو سخت کردیا ہے۔ اس کے تحت یہاں تک کہ ان لوگوں کے لیے جنھوں نے #ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں ، آسام میں داخلے کے لیے #کوویڈ 19 ٹیسٹ لازمی کردیاہے۔ اتوار کے روز ایک عہدیدار نے یہ معلومات دی ہیں۔ عہدیدار نے بتایاہے کہ ریاست میں گذشتہ چند دنوں میں کورونا #وائرس کے #انفیکشن کے کل کیسوں میں سے پانچ فیصد ایسے تھے جنہوں نے #آسام میں داخل ہونے والے لوگوں کے لیے ایک بار ویکسین کی دونوں خوراکیں لیں۔ ان کے لیے جانچ کولازمی کردیا گیا ہے۔



