بین الاقوامی خبریں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 278471 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 278471 افراد ہلاک

کورونا

واشنگٹن: (اردودنیا.اِن)مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2278471ہو گئیں،مصدقہ کیسز10کروڑ49لاکھ4ہزار سے زائد ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 461930 ،کیسز2کروڑ71لاکھ50ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں154742ہو گئیں،کیسز1کروڑ7لاکھ91ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں 74684افراد لقمہ اجل بن گئے، کیسز39لاکھ1ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل میں ہلاکتیں227563ہو گئیں،متاثرین کی تعداد93لاکھ39ہزار سے تک پہنچ گئی۔برطانیہ میں اموات 109335ہو گئیں،کیسز38لاکھ71ہزار سے بڑھ گئے۔

فرانس میں ہلاکتیں77595ہو گئیں،کیسز32لاکھ51ہزار سے بڑھ گئے۔سپین میں اموات60370ہوگئیں،کیسز29لاکھ13ہزار سے بڑھ گئے۔اٹلی میں ہلاکتیں89820ہو گئیں،کیسزکی تعداد25لاکھ83ہزار سے بڑھ گئی۔

دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 66 لاکھ 32 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2کروڑ 58 لاکھ 49ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button