اسپورٹس

تمیم اقبال نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخ رقم کی

تمیم اقبال نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخ رقم کی

میچ

چٹگاوں: (اردودنیا.اِن)بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم چٹگاوں میں کھیلا جارہا ہے۔ بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کے اوپنر تمیم اقبال گرچہ 9 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے لیکن انہوں نے 9 رنز کی اننگز میں ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تمیم اقبال بنگلہ دیش کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اقبال کسی ایک ملک کے لئے تینوں فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز بھی ہیں ۔تمیم اقبال بنگلہ دیش کی جانب سے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی 20میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

بنگلہ دیش کی طرف سے اقبال نے وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم کا ریکارڈ توڑ کر ہر فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ ٹیسٹ میں تمیم اقبال نے 9 سنچریوں کی مدد سے 4414 رنز بنائے ہیں ، جبکہ ون ڈے میں 210 میچوں میں 7360 رنز ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں1701 رنز بنائے ہیں جس میں 1 سنچری اور 7 نصف سنچریاں شامل ہیں۔واضح رہے کہ مشفق الرحیم بھی اس ٹیسٹ میچ میں کھیل رہے ہیں ۔ ایسی صورت میں رحیم ایک بار پھر ٹیسٹ میچ کے دوران تمیم کا ریکارڈ توڑ دیں گے ۔

اقبال نے اپنا ڈیبو2008 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کیا تھا۔ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے مابین اس ٹیسٹ میچ سے قبل 16 ٹیسٹ میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں ویسٹ انڈیز نے 10 ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بنگلہ دیش 4 ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button